امریکہ: ہم شمالی کوریا کے دشمن نہیں ہیں

شمالی کوریا کی طرف سے بے شمار بیلسٹک میزائل فائروں کے باوجود  امریکہ ڈپلومیسی پر قائم ہے: امریکہ وزارت خارجہ

2082111
امریکہ: ہم شمالی کوریا کے دشمن نہیں ہیں

امریکہ نے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا کے خلاف مخاصمانہ نیت نہیں رکھتے۔

یونہاپ خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ایجنسی کے لئے تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ" شمالی کوریا کی طرف سے بے شمار بیلسٹک میزائل فائروں کے باوجود  امریکہ ڈپلومیسی پر قائم ہے۔ امریکہ پیانگ یانگ انتظامیہ کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کا خواہش مند ہے اور شمالی کوریا کے خلاف دشمنی پر مبنی نیت نہیں رکھتا"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، شمالی کوریا کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے طریقوں، اس کی جارحیت کے خاتمے اور ملک کی طرف سے  اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزیوں جیسے موضوعات پر جنوبی کوریا، جاپان اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے 17 دسمبر کو شمالی کوریا کی طرف سے بحیرہ جاپان کی طرف بیلسٹک میزائل فائر کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

جاپان وزارت دفاع نے بھی، کل  مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 24 منٹ پر شمالی کوریا کی طرف سے بحیرہ جاپان کی جانب بین البرّاعظمی بیلسٹک میزائل فائر کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں