ایتھوپیا میں مسلح ڈرون حملہ، 8 شہری ہلاک

کمبولچا میں شہریوں پر مسلح ڈرون حملے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی

2081349
ایتھوپیا میں مسلح ڈرون حملہ، 8 شہری ہلاک

ایتھوپیا میں مسلح ڈرون حملے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایتھوپیا کے روزنامہ آڈیس اسٹینڈرڈ کے مطابق ضلع اورومیہ کے علاقے کمبولچا میں شہریوں پر مسلح ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں 8 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو کمبولچا سِٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایتھوپیا کی بعض سول سوسائٹیوں نے حملے کی مذّمت کی اور حکومت کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

 آڈیس ابابا انتظامیہ نے حملے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں