امریکہ: شدید بارشیں اور طوفان، 4 افراد ہلاک

ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارشوں اور 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے بادی جھکڑوں کی وجہ سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے

2078621
امریکہ: شدید بارشیں اور طوفان، 4 افراد ہلاک

امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارشوں اور 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے بادی جھکڑوں کی وجہ سے معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں۔

علاقائی حکام کے جاری کردہ بیانات کے مطابق پینسلوانیا، جنوبی کیرولینا، مین اور میساچوٹس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔8 لاکھ سے زائد افراد کچھ مدت کے لئے بجلی سے محروم رہے اور 5 لاکھ افراد کے لئے بجلی کی ترسیل تاحال منقطع ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک بلدیہ نے کل شہریوں کو اچانک سیلابی ریلوں کے بارے میں متنبہ کیا تھا۔ بلدیہ میئر ایرک ایڈمز نے شہریوں کو، اشد ضرورت نہ ہونے کی صورت میں، ٹریفک میں نکلنے سے پرہیز کا اور سفر کے لئے لوکل ذرائع رسل و رسائل کے استعمال کا مشورہ دیا تھا۔



متعللقہ خبریں