امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد مکانات اور دکانیں بجلی کی سہولت سے محروم

میئر ایرک ایڈمز نے نیویارک والوں کو مشورہ دیا کہ جب تک ضروری نہ ہو ٹریفک سے گریز کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

2078326
امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد مکانات اور دکانیں بجلی کی سہولت سے محروم

گزشتہ رات سے جاری شدید طوفان اور بارش کے باعث امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی  بجلی منقطع ہوگئی۔

نیویارک، نیو جرسی، کنیکٹی کٹ، میساچوسٹس اور نیو ہیمپشائر میں موسم کی خراب صورتحال نے زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

نیویارک میونسپلٹی نے شہریوں کوغیر متوقع سیلاب سے خبردار کیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز نے نیویارک والوں کو مشورہ دیا کہ جب تک ضروری نہ ہو ٹریفک سے گریز کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

بتایا گیا کہ ملک کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کی وجہ سے بجلی کی لائنوں پر درخت گرنے  سے اڑھائی لاکھ  سے زائد مکانات  اور کاروباری مراکز  کو  بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے 3.2 ملین سے زائد امریکیوں نے سیلاب کا بلند  خطرہ ہونے والے علاقوں سے نقل مکانی کی ہے۔

نیچر کمیونیکیشنز نامی جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں "کلائمیٹ ابنڈونمنٹ ایریاز" کہا جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 2000 سے 2020 کے درمیانی عرصے میں  امریکہ میں 3.2 ملین سے زیادہ انسانوں نے  موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلاب کے خطرات   کے پیش ِ نظر نقل مکانی کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں