ٹرمپ کی جانب سے مہاجرین کو ملک سے بھیجنے کے عزم کا اظہار

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران نیواڈا میں  غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں بیانات دیے

2077946
ٹرمپ کی جانب سے مہاجرین کو ملک سے بھیجنے کے عزم کا اظہار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر صدر منتخب ہونے کی صورت میں مہاجرین کو ملک سے بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سی این این کے مطابق ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران نیواڈا میں  غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں بیانات دیے۔

مہاجرین کے "امریکہ پر قبضہ کرنے" کا ذکر کرنے والے ٹرمپ نے  اپنا وعدہ دہرایا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو تارکین وطن کو "ملکی تاریخ کی سب سے بڑی جلاوطنی" کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تارکین وطن کے حوالے سے پالیسیوں کو وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ "وفاقی قانون نافذ کرنے والی افواج کا ایک بڑا حصہ امیگریشن سے متعلقہ یونٹس میں منتقل کر دیا جائے گا، اور  بیرون ملک  سے بعض افواج کو جنوبی سرحد پر واپس بلا لیا جائے گا۔"



متعللقہ خبریں