اسرائیل حملوں کے دوران شہریوں کو نقصان پہنچانے کا سد باب کرے، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک تحریری بیان کے مطابق بلنکن نے اسرائیل کی جنگی کابینہ کے رکن اور سابق وزیر دفاع بینی گینٹز سے فون پر بات کی۔

2075567
اسرائیل حملوں کے دوران شہریوں کو نقصان پہنچانے کا سد باب کرے، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے حملوں میں شہریوں کو نقصان پہنچنے سے روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے چاہییں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک تحریری بیان کے مطابق بلنکن نے اسرائیل کی جنگی کابینہ کے رکن اور سابق وزیر دفاع بینی گینٹز سے فون پر بات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی بحفاظت واپسی، غزہ میں انسانی امداد کی سطح میں اضافے اور تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بلنکن نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی کنارے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر مثبت اقدامات  اوراسرائیل کو شہریوں کو نقصان پہنچنے سے روکنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات  اٹھانے  چاہییں۔

بلنکن نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 



متعللقہ خبریں