امریکہ: اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کے لئے بھاری بجٹ کا مطالبہ

اسرائیل اس وقت حماس کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے اور ہم اس طرف سے تسلّی کرنا چاہتے ہیں اسرائیل کے پاس اپنے دفاع کے لئے ضروری سامان موجود ہے: بلنکن

2074863
امریکہ: اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کے لئے بھاری بجٹ کا مطالبہ

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اسرائیل کے ہاتھ  ٹینک ایمونیشن کی ہنگامی فروخت کا دفاع کیا اور کانگریس سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل، یوکرین اور قومی سلامتی سے متعلقہ دیگر ترجیحات کے لئے 100 بلین ڈالر سے زائد امداد کی فوری منظوری  دی جائے۔

ایک ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں بلنکن نے کہا ہے کہ "اسرائیل اس وقت حماس کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے اور ہم اسرائیل کے پاس اپنے دفاع کے لئے ضروری اشیاء کی موجودگی  کے بارے میں پُر یقین ہونا چاہتے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل، یوکرین اور امریکہ کی قومی سلامتی سے متعلقہ دیگر ترجیحات کے لئے کانگریس کو فوری طور پر 100 بلین ڈالر سے زائد مالیت کے بجٹ کی منظوری  دینی چاہیے۔ اس معاملے میں صدر جو بائڈن اہم چھُوٹیں  دینے کے لئے تیار ہیں۔

دوسری طرف واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو غزّہ پر حملوں میں استعمال کرنے کے لئے ہزاروں ٹن بم دیئے ہیں لیکن اس ترسیل میں انسانی حقوق کی شرائط کو دھیان میں نہیں رکھا گیا۔



متعللقہ خبریں