اسرائیل کی مدد کےلیے برطانوی جاسوس طیارے بھی میدان میں آگئے: برطانوی امور دفاع

برطانوی امور دفاع  کے مطابق، برطانیہ کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کی مدد  کے تحت غزہ میں موجود یرغمالی ڈھونڈیں گے

2071866
اسرائیل کی مدد کےلیے برطانوی جاسوس طیارے بھی میدان میں آگئے: برطانوی امور دفاع

 بتایا گیا ہے کہ برطانیہ نے طیاروں کے ذریعے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی مدد میں غزہ کی جاسوسی کی ہے۔

اسرائیلی  یرغمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ بھی میدان میں آگیا ہے اور اس نے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی امور دفاع  کے مطابق، برطانیہ کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کی مدد  کے تحت غزہ میں موجود یرغمالی ڈھونڈیں گے۔

دوسری جانب حماس نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ روکنے کا اعلان کر دیا۔

حماس کے نائب سربراہ نے کہا کہ یرغمالیوں میں اب اسرائیلی فوجی اور وہ اسرائیلی مرد شامل ہیں جو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 15 خواتین اور 2 بچے ہیں، حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کو معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر جنگ جیتنا ممکن نہیں



متعللقہ خبریں