صومالی قزاقوں نے ایران کا بحری جہاز اغوا کر لیا

صوبہ پُٹ لینڈ میں قزاقوں  نے ایرانی پرچم بردار بحری جہاز اغوا کر لیا ہے: وزیر اعلیٰ احمد یوسف خورشے

2071373
صومالی قزاقوں نے ایران کا بحری جہاز اغوا کر لیا

صومالیہ کے کھُلے سمندر میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران بحری قزاقوں نے ایران کا دوسرا بحری جہاز اغوا کر لیا ہے۔

صومالیہ کے صوبے کاندالہ کے وزیر اعلیٰ احمد یوسف خورشے نے کہا ہے کہ صوبہ پُٹ لینڈ میں قزاقوں  نے ایرانی پرچم بردار بحری جہاز اغوا کر لیا ہے۔

خورشے  نے جہاز کے عملے کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم یہ ضرور  کہا ہے کہ  عملے  کی پوری ٹیم غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ صومالیہ میں 25 نومبر کو بھی صومالی اور آئر ش  شہریوں پر مشتمل 16 رکنی عملے   والا   ایرانی پرچم بردار جہاز اغوا کر لیا گیا تھا۔

قزاقوں نے عملے کی رہائی کے لئے 4 لاکھ ڈالر تاوان  کا تقاضا کیا تھا۔



متعللقہ خبریں