قازقستان: 3 منزلہ ریسٹ ہاوس میں آگ لگ گئی،13 افراد ہلاک

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ   آتشزدگی کایہ واقعہ الماتی میں واقع  ایک  تین منزلہ ریسٹ ہاوس میں پیش آیا جہاں 13 افراد کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے

2070861
قازقستان: 3 منزلہ ریسٹ ہاوس میں آگ لگ گئی،13 افراد ہلاک

 قازقستان کے شہر الماتی میں واقع ای ریسٹ ہاوس میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

 انتظامیہ کا کہنا ہے کہ   آتشزدگی کایہ واقعہ الماتی میں واقع  ایک  تین منزلہ ریسٹ ہاوس میں پیش آیا جہاں 13 افراد کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔

 ہلاک شدگان کی شناخت کرلی گئی ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسٹ ہاوس میں اس وقت 72 افراد مقیم تھے جبکہ اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں