یوکرینی فوج کی ماسکو پر ڈرون حملے کی کوششش ناکام بنا دی گئی

ماسکو بلدیہ کے ناظم اعلی  سرگی سوبیانن نے  سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ  پودولسک شر کے اطراف میں روسی دفاعی نظام نے ماسکو کی سمت میں ایک ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ،ڈرون کا ملبہ گرنے سے  کسی قسمکا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے

2070480
یوکرینی فوج  کی ماسکو پر ڈرون حملے کی کوششش ناکام بنا دی گئی

روسی امور دفاع  نے یوکرین  کے ماسکو پر ایک حملے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

 امور دفاع کے مطابق، آج صبح ساڑھے سات بجے کے قریب یوکرین کی طرف سے  ڈرونز کے ذریعے  دہشتگرد حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ  ہمارے دفاعی نظام نے اس ڈرون کو ماسکو کے قریب  پودولسک کے اطراف  تباہ کر دیا ۔

 ماسکو بلدیہ کے ناظم اعلی  سرگی سوبیانن نے  سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ  پودولسک شہر کے اطراف میں روسی دفاعی نظام نے ماسکو کی جانب  ایک ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ،ڈرون کا ملبہ گرنے سے  کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے،ماہرین جائے وقوعہ پر مشاہدے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب ، یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ  روس نے گزشتہ رات گئے شاہد قسم کے ڈرونز سے گائیڈڈ میزائل حملے کیے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ روسی فوج نے ان حملوں میں اکیس ڈرونز اور تین عدد ایکس -59 گائڈڈ میزائل استعمال کیے جنہیں اودیسہ ،دنیپرو پیتروووسک ،کیئف ،خیرسون ،زاپریجیا اور  میلنیتسکی کے علاقے میں تمام ڈرونز اور دو گائیڈڈ میزائلوں کو تباہ کر دیا  جبکہ ایک میزائل اپنے ہفت تک پہنچنے میں ناکام رہا ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں