جنوبی افریقہ: معدنی کان میں حادثہ، 11 کان کن ہلاک، 75 زخمی

رسٹن برگ کی معدنی کان میں مزدور کی لفٹ تقریباً 200 میٹر گہرائی میں جا گری، 11 کان کن ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے

2069918
جنوبی افریقہ: معدنی کان میں حادثہ، 11 کان کن ہلاک، 75 زخمی

جنوبی افریقہ کے شہر رسٹن برگ کی معدنی کان میں کان کنوں کی لفٹ گرنے کے نتیجے میں 11 کان کن ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ملک کے شمال مغربی صوبے سے منسلک شہر رسٹن برگ کی ایک کان میں مزدور کی لفٹ تقریباً 200 میٹر گہرائی میں جا گری۔

معدنی کمپنی کے جاری کردہ بیان کے  مطابق لفٹ میں 86 کان کن سوار تھے۔ حادثے میں 11 کان کن ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں اور علاقے میں مذکورہ کمپنی کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں