اقوام متحدہ: 187 امدادی ٹرک غزّہ میں داخل ہو گئے ہیں

انخلاء میں مدد کے لئے 11 ایمبولینسیں، 3 بسیں اور ایک کھُلی ٹرالی والا ٹرک  شفاء ہسپتال کے حوالے کر دیا گیا ہے: اقوام متحدہ

2068877
اقوام متحدہ: 187 امدادی ٹرک غزّہ میں داخل ہو گئے ہیں

انسانی امدادی سامان سے لدے 187 ٹرکوں اور ایک لاکھ 29 ہزار لیٹر ایندھن  پر مشتمل امدادی کانوائے اسرائیل کے زیرِ قبضہ غزّہ میں داخل ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق "200 ٹرک اسرائیل کے علاقے نٹزانہ سے غزّہ کی طرف روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ ان میں سے 187 ٹرک مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے غزّہ میں داخل ہو گئے ہیں۔ یہ امدادی سامان خوراک، پانی اور ہنگامی طبّی سامان پر مشتمل ہے۔ انخلاء میں مدد کے لئے 11 ایمبولینسیں، 3 بسیں اور ایک کھُلی ٹرالی والا ٹرک  شفاء ہسپتال کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک لاکھ 29 ہزار لیٹر ایندھن بھی غزّہ میں داخل ہو گیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " فلسطین اور مصر ہلال احمر کے بغیر امداد کی فراہمی ممکن نہیں تھی۔ انسانی وقفہ جس قدر لمبا ہو گا اسی قدر زیادہ امداد غزّہ پہنچائی جا سکے گی"۔



متعللقہ خبریں