صومالیہ میں سیلاب کی تباہ کاری،53 افراد ہلاک

صومالیہ کی ایجنسی برائے ہنگامی حالات کے صدر  محمد معالین عبداللہ  نے پریس کو بتایا کہ اب تک شدید بارشوں سےبرپا  ہونے والے سیلاب  کی وجہ سے اب تک 53 افراد ہلاک،  15 لاکھ افراد متاثر ہوئےجبکہ پانچ ہزار سے زائد مکان تباہ ہو چکے ہیں

2067020
صومالیہ میں سیلاب کی تباہ کاری،53 افراد ہلاک

 صومالیہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آنے سے ہلاکتوں کی تعداد 53 تک جا پہنچی ہے۔

 صومالیہ کی ایجنسی برائے ہنگامی حالات کے صدر  محمد معالین عبداللہ  نے پریس کو بتایا کہ اب تک شدید بارشوں سےبرپا  ہونے والے سیلاب  کی وجہ سے اب تک 53 افراد ہلاک،  15 لاکھ افراد متاثر ہوئےجبکہ پانچ ہزار سے زائد مکان تباہ ہو چکے ہیں۔

صومالیہ میں یہ تباہی  ہران،باکول ۔بائے اور گیدو نامی  علاقوں میں آئی ہے جس کی وجہ زرعی زمینیں اور مویشی  بھی متاثر ہوئے۔

 موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے  صومالیہ اور کینیا  کافی متاثر ہو رہے ہیں۔

کینیا میں بھی  شدید بارشوں کی وجہ سے عوام کے خبردار کیا گیا تھا جبکہ  صومالیہ کے بعض علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں