مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے وجود میں پنہاں ہے: فرانسیسی و چینی صدور

چینی صدر شی جن پنگ اور فرانسیسی ہم منصب  امانویل ماکروں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان  جھڑپوں کے خاتمے کےلیے دو ریاستی حل کی تجویز پر اتفاق کیا ہے

2067045
مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے وجود میں پنہاں ہے: فرانسیسی و چینی صدور

 چینی صدر شی جن پنگ اور فرانسیسی ہم منصب  امانویل ماکروں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان  جھڑپوں کے خاتمے کےلیے دو ریاستی حل کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔

 چینی امور خارجہ کے مطابق، دونوں  صدور کے درمیان ٹیلیفون بات چیت میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ غزہ  کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر غور کیا گیا ۔

 شی اور ماکروں نے اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ  ان جھڑپوں میں شدت آنے سے انسانی  بحران مزید پیچیدہ ہو جائے گا۔

دونوں صدورنے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان جھڑپوں اور تنازعات کا خاتمہ دو ریاستی حل کے نتیجے میں ہی  ممکن ہو سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں