صومالیہ میں شدید بارشوں سے دریا میں طغیانی آ گئی،42 افراد ہلاک

صومالیہ میں شدید بارشوں کے باعث دریا میں طغیانی آنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ دس لاکھ کے لگ بھگ متاثر ہو گئے ہیں

2065208
صومالیہ میں شدید بارشوں سے دریا میں طغیانی آ گئی،42 افراد ہلاک

صومالیہ میں شدید بارشوں کے باعث دریا میں طغیانی آنے سے 42 افراد ہلاک ہو گئے۔

 صومالی  ایجنسی برائے انسداد ہنگامی حالات کے مطابق، ملک بھر میں  شدید بارشوں کی وجہ سے  متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث  دریا میں طغیانی آنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ دس لاکھ کے لگ بھگ متاثر ہو گئے ہیں۔

 دریں اثنا، بتایا گیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ  21 نومبر تک جاری رہے گا۔

 بیلید وین بلدیہ کے ناظم اعلی  ندار تباح نے بتایا ہے کہ  دریائے شابیل میں طغیانی آنے سے  کافی نقصان ہوا ہے ، اس کے علاوہ  افگویہ ،بولو ماریر اور آو ڈ ہیگل جیسے متعدد شہروں میں بھی پانی کی سطح بلند ہے جو کہ کسی آفت سے کم نہیں ہے۔

 متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے  امدادی کام جاری ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں