میکسیکو، شہر زاسیتیکاس سے 7 افراد کی لاشیں برآمد

لاشوں پر زود و کوب  کے نشانات ہیں

2063665
میکسیکو،  شہر زاسیتیکاس سے 7 افراد کی لاشیں برآمد

 

میکسیکو کے شہر زاسیتیکاس سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ انہیں تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔

میکسیکو کے میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق ریاست کے قصبے  لوریرو کی ایک سڑک پر لاشیں ملی ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر گئیں جن کے مطابق  سڑک پر ملنے والی لاشیں 7 مَردوں کی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ لاشوں پر زود و کوب  کے نشانات ہیں اور ان کا اندازہ ہے کہ یہ افراد تشدد کے نتیجے میں مارے گئے ہیں۔

بتایا گیا کہ لاشوں کو شناخت کے لیے طب ِ قانونی  لے جایا گیا ہے۔

یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ  واقعہ حریف گروہوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے ہوا ہے



متعللقہ خبریں