برازیل، فلسطین کے حق میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

برازیلی پولیس نے گروپ کے کچھ لوگوں کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو سیکیورٹی فورسز اور کارکنوں کے درمیان مختصر ہاتھا پائی بھی ہوئی

2063240
برازیل، فلسطین کے حق میں  امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

برازیل میں سینکڑوں افراد نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف اور فلسطین کی حمایت کے لیے امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کیا۔

ریو دی جنیرو میں یکجا ہونے والے  سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین فلسطینی پرچم  اٹھا کرامریکی قونصل خانے پہنچے اور وہاں سرخ رنگ پھیرے گئے  اسرائیلی اور امریکی پرچموں کو نذرِ آتش کیا۔

برازیلی پولیس نے گروپ کے کچھ لوگوں کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو سیکیورٹی فورسز اور کارکنوں کے درمیان مختصر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

امریکی قونصل خانے کے قریب جانے کی کوشش کرنےو الے  مظاہرین کے خلاف مداخلت کرنے والی پولیس نے  گروپ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ہجوم نے فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے اور اسرائیل کے حملوں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

5 نومبر کو دارالحکومت برازیلیا، ساؤ پالو اور ریو دی جنیرو میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف عوامی  احتجاج ہوئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں