صومالیہ: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 29 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد بے گھر

ملک میں موسلا دھار بارشوں نے تقریباً 8 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے، اس وقت تک جانی نقصان کی تعداد 29 افراد ہے: محمد مُعلّین عبداللہ

2061974
صومالیہ: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 29 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد بے گھر

صومالیہ میں موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلاب کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔

صومالیہ محکمہ آفات SODMA کے سربراہ محمد مُعلّین عبداللہ نے کہا ہے کہ ملک میں موسلا دھار بارشوں نے تقریباً 8 لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔

عبداللہ نے کہا ہے کہ جوبالینڈ اور جنوب مغربی صوبوں سمیت خاص طور پر گیڈو، بائے اور باکول کے علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں کا سامنا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں 3 لاکھ سے زیادہ افراد گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تک 29 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔



متعللقہ خبریں