انڈونیشیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ

اس زلزلے کی گہرائی زیر زمین چھتیس کلومیٹر تھی جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی جبکہ متعدد عمارتوں کو جزوی نقصان بھی پہنچا

2059371
انڈونیشیا میں 6.1 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے جنوب میں واقع مشرقی نوسہ تانگارا نامی صوبے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

انڈونیشائی ادارہ برائے موسمیات و ماحولیات نے بتایا کہ  اس زلزلے کا مرکز کوپانگ شہر سے اکیس کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

 اس زلزلے کی گہرائی زیر زمین چھتیس کلومیٹر تھی جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی جبکہ متعدد عمارتوں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ۔

بتایا گیا ہے کہ  زلزلے کے بعد کسی قسم ک سونامی کا الارم نہیں دیا گیا ۔

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں  گزشتہ سال  5.6  شدت کے زلزلے  کے نتیجے میں تین سو افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں