میکسیکو میں اوتس طوفان کی وسیع پیمانے پر تباہ کاریاں

سمندری طوفان اوتس کے باعث ابتدائی معلومات کے مطابق 27 افراد ہلاک اور 4 افراد لاپتہ ہو گئے

2056724
میکسیکو میں اوتس طوفان کی وسیع پیمانے پر تباہ کاریاں

میکسیکو میں سمندری طوفان اوتس سے 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

میکسیکو کی  سلامتی امور کی وزیر  روزا آئکلا روڈریگوزنے اعلان کیا  ہے  کہ۔ کہ 5ویں کیٹیگری تک پہنچنے والے اور "تباہ کن ہو سکنے " کا انتباہ دیے گئے سمندری طوفان اوتس کے باعث ابتدائی معلومات کے مطابق 27 افراد ہلاک اور 4 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

سمندری طوفان کے باعث ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا اور یہ بجلی سے محروم ہو گئے۔

سمندری طوفان اوتس ملک کے جنوی  ساحلی شہر اکاپلکو سےجا  ٹکرایا  تھااور بارشوں نے اس کے اثرات کو مزید بڑھا دیا تھا۔

گوریرو ریاست نے اعلان کیا کہ سمندری طوفان کے ممکنہ تباہ کن اثرات کے پیش نظر  396 عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

میکسیکو کی فوج اور بحریہ کے 8 ہزار سے زائد فوجیوں کو تلاش اور بچاؤ کے اقدامات کے تحت علاقے میں تعینات کیا گیا ہے  اور  بندرگاہوں کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا  ہے۔



متعللقہ خبریں