غزہ کی جھڑپوں میں 16 اخباری نمائندے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

جاری جھڑپوں میں اب تک 16 صحافی مارے جا چکے ہیں اور متعدد صحافی زخمی اور لاپتہ ہیں

2053965
غزہ کی جھڑپوں میں 16 اخباری نمائندے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع شروع ہونے کے دن  7 اکتوبر سے  ابتک  غزہ میں 16 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد IFJ کی ویب سائٹ پر تحریری بیان کے ساتھ اپ ڈیٹ کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جاری جھڑپوں میں اب تک 16 صحافی مارے جا چکے ہیں اور متعدد صحافی زخمی اور لاپتہ ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ  ایک صحافی اور فوٹو گرافر کی کوئی  اطلاع  نہیں ۔

IFJ نے فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ "ضروری احتیاط برتیں، حفاظتی سامان پہنیں اور فیلڈ میں نہ جائیں۔

اس سے قبل کے  بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں 13 صحافی مارے گئے۔



متعللقہ خبریں