ہم اسرائیل اور یوکرین کی امداد کے لیے ہنگامی بجٹ پر کام کریں گے، صدر جو بائیڈن

"ہم حماس جیسے دہشت گردوں اور پوتن جیسے آمروں کوفتح یاب ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ میں اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔" امریکی صدر

2053512
ہم اسرائیل اور یوکرین کی امداد کے لیے ہنگامی بجٹ پر کام کریں گے، صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ وہ کل کانگریس سے "ہنگامی بجٹ" کی درخواست کریں گے تاکہ ملک کی قومی سلامتی کی ضروریات کے فریم ورک کے اندر اسرائیل اور یوکرین سمیت شراکت داروں کی مدد کی جا سکے۔

بائیڈن نے اوول آفس میں قوم سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس سے طلب کردہ   بجٹ اس سے قبل کبھی نہ دیکھے جانے والی شکل میں اسرائیل کی سلامتی کے لیے ان کی وابستگی کی تصدیق ہو گی ، "یہ ایک  عقلمندانہ سرمایہ کاری ہے، جس سے نسلوں تک امریکی سلامتی کو فائدہ پہنچے گا۔"

بائیڈن نے بتایا کہ کانگریس نے جس "سیکیورٹی پیکج" کی فنڈنگ ​​کی درخواست کی تھی وہ اسرائیل کی فوجی برتری کو مضبوط کرے گا، "ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خطے میں دوسرے دشمن عناصر یہ دیکھیں کہ اسرائیل پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اوراس طریقے سے  تنازع کو پھیلنے سے روکا جائے گا۔"

بائیڈن نے کہا، "ہم حماس جیسے دہشت گردوں اور پوتن جیسے آمروں کوفتح یاب ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ میں اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔"

اپنے دورہ اسرائیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کی سب سے اہم ترجیح حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے امریکی شہریوں کی حفاظت ہے،ہم امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی دو ریاستی حل  سے کنارہ کشی اختیار نہیں کر سکتے ہیں۔امریکہ کی فلسطینی عوام سے وابستگی  کا عمل بھی جاری ہے۔

بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ وہ "غزہ کے ہسپتال میں ہونے والے دھماکے" سے بہت غمگین  ہیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ اسرائیلیوں نے نہیں کیا۔

بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ "جنگ کے اصولوں کے مطابق" کام کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، "اس کا یہ مطلب ہے کہ ان جھڑپوں  میں شہریوں کی ممکنہ حد تک  حفاظت کی جائے۔"

بائیڈن نے گزشتہ ہفتے امریکہ میں ایک 6 سالہ مسلمان بچے کے قتل پر بھی رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ "ایسی حرکات پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ ہمیں یہودی  دشمنی اور اسلامو فوبیا کو واضح طور پر مسترد کرنا چاہیے۔"

 



متعللقہ خبریں