ارجنٹائن، جنگلات میں لگنے والی آگ رہائشی علاقوں تک پہنچ گئی

فائر بریگیڈ عملے کی  تمام تر کوششوں کے باوجود خراب  موسم کے باعث آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا

2049265
ارجنٹائن، جنگلات میں لگنے والی آگ رہائشی علاقوں  تک پہنچ گئی

ارجنٹائن کے وسطی علاقے کوردوبہ  شہر کے پہاڑی علاقے  میں لگنے والی  جنگل کی آگ رہائشی علاقوں تک پھیل گئی۔

پنیلا وادی میں بھڑکنے  والی آگ شہر کے مرکز کی طرف بڑھنے کے بعد کچھ گھروں کو خالی کرالیا گیا۔

فائر بریگیڈ عملے کی  تمام تر کوششوں کے باوجود خراب  موسم کے باعث آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔

آگ بجھانے والے8 طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر خطے میں روانہ کر دیا گیا۔

فوجیوں نے بھی آگ  کو بجھانے میں مدد فراہم کی ۔



متعللقہ خبریں