میکسیکو، تارکین وطن سے بھری بس الٹنے سے 18 افراد ہلاک

اوکساکا کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تارکین وطن کو لے جانے والی بس اکساکا ۔ کواکنو پلان ہائی وے پر الٹ گئی

2047535
میکسیکو، تارکین وطن سے بھری بس الٹنے سے 18 افراد ہلاک

جنوبی میکسیکو کےمیں  تارکین وطن سے بھری بس الٹنے سے 18 تارکین وطن ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

اوکساکا کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تارکین وطن کو لے جانے والی بس اکساکا ۔ کواکنو پلان ہائی وے پر الٹ گئی۔

حادثے میں 3 بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ متعدد ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتالوں میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔

اوکساکا اسٹیٹ سول پروٹیکشن کوآرڈینیشن نے اعلان کیا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر وینزویلا کے تارکین وطن تھے۔

گورنر اکساکا نے اطلاع دی ہے کہ انہیں اس حادثے کی خبر ملنے پر بڑا افسوس ہوا ہے، زخمیوں کو ہر ممکنہ طبی امداد فراہم کی جائیگی۔

 

 



متعللقہ خبریں