برازیل اور چین نے تجارت میں اپنی اپنی قومی کرنسیوںکا استعمال شروع کردیا

دوطرفہ تجارت کے دائرہ کار میں چین کی قومی کرنسی یوآن میں موصول ہونے والی ادائیگی کو براہ راست برازیلین اصلی میں تبدیل کیا گیا  اور یوں  پہلی بار قومی کرنسیوں کا استعمال کیا گیا ہے

2047187
برازیل اور چین نے  تجارت میں  اپنی اپنی  قومی کرنسیوںکا استعمال شروع کردیا

برازیل اور چین نے کل پہلی بار اپنی قومی کرنسیوں میں دو طرفہ تجارت کی ہے  ۔

دوطرفہ تجارت کے دائرہ کار میں چین کی قومی کرنسی یوآن میں موصول ہونے والی ادائیگی کو براہ راست برازیلین اصلی میں تبدیل کیا گیا  اور یوں  پہلی بار قومی کرنسیوں کا استعمال کیا گیا ہے ۔

یہ لین دین "Eldorado Brasil" نامی کمپنی سے گودا خریدنے کے لیے کیا گیا، جس کا چین کے شہر شنگھائی میں نمائندہ دفتر  موجود ہے۔

برازیلی پریس میں اس موضوع پر شائع ہونے والی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ برازیل کی دیگر گودا تیار کرنے والی برآمدی کمپنیاں بھی چین کے ساتھ مقامی کرنسی کے بدلے تجارت کریں گی۔

چین اور برازیل نے 30 مارچ کو اپنے درمیان تجارت میں امریکی ڈالر کے بجائے قومی کرنسیوں، یوآن اور اصلی کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔

اس سے قبل ارجنٹائن اور بولیویا نے بھی یوآن کا استعمال شروع کررکھا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ جنوبی امریکہ اور کیریبین میں تجارت میں ڈالر کے بجائے یوآن کو استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ زیر بحث ممالک "چین کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور ڈالر پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں