قارا باغ میں کسی قسم کے تشدد کے واقعات کی اطلاع نہیں ہے: اسٹیفن دوجارک

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے آذربائیجان کی حکومت کی دعوت پر ہفتے کے آخر میں قارا باغ  کے علاقے میں اقوام متحدہ کے وفد کے دورے کے بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں

2045392
قارا باغ میں کسی قسم کے تشدد کے واقعات کی اطلاع نہیں ہے: اسٹیفن دوجارک

آذربائیجان کےقارا باغ کے علاقہ کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے وفد  نے  آرمینیائی شہریوں کے خلاف تشدد کا کوئی ثبوت نہ ملنے  اور علاقے میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ  نہ بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے آذربائیجان کی حکومت کی دعوت پر ہفتے کے آخر میں قارا باغ  کے علاقے میں اقوام متحدہ کے وفد کے دورے کے بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وفد خطے میں انسانی ضروریات کی نشاندہی کرنے کی کوشش کر رہا ہے، دجارک نے کہا  کہ وفد میں عالمی ادارہ صحت (WHO)، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (UNICEF)، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) اور اقوام متحدہ کے نمائندے شامل تھے۔

دوجارک نےکہا ہے کہ  وفد نے لاچین اورخانقندی  شہر میں سرحدی چوکی کا معائنہ کیا اور  اس وفد نے  آرمینیائی شہریوں کے خلاف تشدد کرنے سے متعلق کسی قسم کے کوئی ثبوت  نہ ملنے  اور  علاقے میں شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہ بنائے جانے سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  علاقے میں   ہسپتالوں، اسکولوں، گھروں، مذہبی اور ثقافتی مراکز کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور آذربائیجان کی حکومت نے دوبارہ بلاتعطل صحت کی خدمات فراہم کرنے کی کوششیں شروع انہوں نے کہا کہ  وفد نے خطے میں آرمینیائی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ہے۔

خطے میں اعتماد کی بحالی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، دوجارک نے  کہا کہ  تمام فریقین سے  اپنی  کوششیں  جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں