لیبیا، سیلاب سے ہلاک ہونے والے مزید 64 افراد کی نعشیں بازیاب

وسطی بحیرہ روم میں موثر  ہونے والا اور 10 ستمبر کو لیبیا کے مشرق سے ٹکرانے والا طوفان ڈینیئل،بن غازی، بیدا، مرج، سوسہ اور درنا  علاقوں میں سیلاب کا باعث بنا تھا

2044388
لیبیا، سیلاب سے ہلاک ہونے والے مزید 64 افراد کی نعشیں بازیاب

لیبیا 10 ستمبر کو وسطی بحیرہ روم سے ٹکرانے والے طوفان ڈینیئل سے پیدا ہونےوالے سیلاب کے زخموں کو مندمل کرنے کی کوشش میں  ہے۔

لیبیا کی قومی اتحاد حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں مزید 64 افراد کی  نعشیں برآمد ہوئی  ہیں۔

حکومت کے ایمرجنسی میڈیسن اینڈ سپورٹ سینٹر کے ترجمان محمد قبلان نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آج 371 اور کل 343 افراد کو  طبی امداد  فراہم کی گئی۔

وسطی بحیرہ روم میں موثر  ہونے والا اور 10 ستمبر کو لیبیا کے مشرق سے ٹکرانے والا طوفان ڈینیئل،بن غازی، بیدا، مرج، سوسہ اور درنا  علاقوں میں سیلاب کا باعث بنا تھا۔

قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے سیلاب کی وجہ سے 11 ستمبر کو ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا اور لیبیا کی صدارتی کونسل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے  برادر ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مدد کی اپیل کی تھی۔

صحت کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ لیبیا میں سیلاب سے 4 ہزار سے زائد افراد  ہلاک اور ساڑھے 8 ہزار تا حال لاپتہ ہیں۔



متعللقہ خبریں