ایتھوپیا، اقوام متحدہ اور امریکی امداد کے منقطع ہونے پر 1329 افراد کی ہلاکت کا تعین

ماہ مئی میں امدا دکی ترسیل بند ہونے کے بعد  سے اموات کی تعداد میں ہر ماہ اضافہ ہو رہا ہے تو  تگرے میں تمام تر اموات کا نصف سے زائد فاقہ کشی سے تعلق رکھتا ہے

2042914
ایتھوپیا، اقوام متحدہ اور امریکی امداد کے منقطع ہونے پر 1329 افراد کی ہلاکت کا تعین

اطلاع دی گئی ہے کہ ایتھوپیا کے شمال میں خانہ جنگی ختم ہونے والے  تگرے ​​ علاقے کے لیے اقوام متحدہ اور امریکہ کی طرف سے  خوراک کی امداد بند کرنے کے باعث  1,329 افراد فاقہ کشی سے  موت کے منہ میں چلے گئے۔

تگرے کے ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ،وزارت صحت اور میکیل یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق نومبر میں امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے خطے میں 1,329 افراد بھوک سے متعلقہ وجوہات سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ماہ مئی میں امدا دکی ترسیل بند ہونے کے بعد  سے اموات کی تعداد میں ہر ماہ اضافہ ہو رہا ہے تو  تگرے میں تمام تر اموات کا نصف سے زائد فاقہ کشی سے تعلق رکھتا ہے۔

خطے میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی شرکت کے ساتھ کی گئی تحقیق نے تعین کیا  ہے کہ اقوام متحدہ اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی طرف سے امداد میں کٹوتی اموات کی ایک بڑی وجہ تھی۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام اور یو ایس ایڈ نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایتھوپیا کو بھیجی گئی خوردنی اشیا کی چوری ہونے کے بعد امداد معطل کر رہے ہیں۔

ایتھوپیا میں وفاقی حکومت نے نومبر میں باغی تگرےعوامی نجات محاذکے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے بعد علاقائی انتظامیہ کوتگرےعوامی نجات محاذ کے سپرد کر تے ہوئے تنظیم کو غیر مسلح کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں