امریکہ: بجٹ پر عدم اتفاق، حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ

امریکہ میں وفاقی حکومت کے نئے بجٹ کی منظوری کے لئے وقت کم اور حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے

2043028
امریکہ: بجٹ پر عدم اتفاق، حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ

امریکہ میں وفاقی حکومت کے نئے بجٹ کی منظوری کے لئے وقت کم اور بجٹ پر عدم اتفاق کی صورت میں حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

ملک میں نیا مالی سال یکم اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے اور  کانگریس وفاقی حکومت کے بجٹ پر تا حال متفق نہیں ہو سکی۔

کانگریس کے پاس نئے وفاقی بجٹ پر اتفاق کرنے اور حکومت کو کریک ڈاون سے بچانے کے لئے امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق  30 ستمبر   نصف شب تک کی مہلت رہ گئی ہے۔

کانگریس میں  ڈیموکریٹوں کے زیر کنٹرول سینٹ اور ریپبلکنز کے زیرِ کنٹرول اسمبلی کے درمیان دھڑے بندی ہو چکی ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ انتہائی دائیں بازو کے ریپبلکنز کی حکومتی شٹ ڈاون کو، بجٹ  مصارف میں کٹوتیوں کے لئے، بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی خواہش مسئلے کو پیچیدہ  بنا رہی ہے۔

واضح رہے کہ آئینی شکل اختیار کرنے کے لئے کسی بجٹ کا اسمبلی سے منظوری کے بعد ڈیموکریٹس کے زیر کنٹرول سینٹ سے اور اس کے بعد صدر جو بائڈن سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

امریکہ میں وفاقی حکومت کا شٹ ڈاون فنانس  نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی آپریشنوں کے بند ہونے کا مفہوم رکھتا ہے۔ اس دورانیے میں اشد ضروری نہ ہونے والے ملازمین کو جبری چھُٹی پر بھیج دیا جاتا ہے۔ اشد ضروری ملازمین کو بھی نیا بجٹ منظور ہونے تک تنخواہیں  نہیں دی جاتیں۔



متعللقہ خبریں