ویت نام : رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی،30 افراد جھلس کر ہلاک متعدد زخمی

ویتنام کی ایک رہائشی  عمارت میں لگنے والی آگ میں 3 بچوں سمیت 30 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 20 شدید زخمی ہیں

2036980
ویت نام : رہائشی عمارت میں  آگ لگ گئی،30 افراد جھلس کر ہلاک متعدد زخمی

ویتنام کی ایک رہائشی  عمارت میں لگنے والی آگ میں 3 بچوں سمیت 30 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 20 شدید زخمی ہیں۔

خبر کے مطابق ویتنام کی کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع پارکنگ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جہاں درجنوں موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

پارکنگ ایریا میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری اور تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

امدادی کاموں کے دوران خوفناک آگ میں پھنسے 70 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ 54 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں بری طرح جھلس جانے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ 20 زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

گنجان آباد علاقے میں واقع اس فلیٹ کی بالکونیاں چھوٹی اور لوہے کی گرل سے بند تھیں، آگ میں پھنسے افراد کے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا اور امدادی کاموں میں بھی جگہ کی تنگی رکاوٹ تھی۔

یاد رہے کہ ویتنام میں ہی ایک سال قبل 3 منزلہ بار میں آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

2018 میں ایک  عمارت میں آگ لگنے سے 13 جب کہ 2016 میں ہنوئی میں بھی ایسے ہی حادثے میں اتنے ہی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں