شمالی کوریاکا بیلسٹک میزائیلوں کا تجربہ

جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں

2036707
شمالی کوریاکا بیلسٹک میزائیلوں کا تجربہ

جاپان اور جنوبی کوریا نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان (مشرقی سمندر) کی طرف ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا  ہے۔

جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ میزائل دارالحکومت پیانگ یانگ کے سنان ضلع کے قریب مقامی وقت کے مطابق 11.43 اور 11.53 کے درمیان داغے گئے۔

جاپانی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا کہ میزائل جاپانی خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے  ہیں اور خطے میں کام کرنے والے فضائی اور سمندری عناصر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری ماتسونو ہیروکازو نے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ میں جاپانی سفارت خانے کے ذریعے شمالی کوریا کو احتجاجی نوٹ بھیجا گیا ہے۔

یہ تجربات شمالی کوریا کے رہنما کم جونگاُن کے روس کا دورہ کرنے   اور صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کرنے کے اعلان کے بعد کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں