امریکہ کوئی ہرجانہ ادا نہیں کرے گا: جان کیری

امریکہ ترقی پذیر ممالک کو 'ماحولیاتی تبدیلیوں' کا کوئی 'ہرجانہ' ادا نہیں کرے گا: جان کیری

2033923
امریکہ کوئی ہرجانہ ادا نہیں کرے گا: جان کیری

امریکہ کے خصوصی سفیر برائے ماحولیات جان کیری نے کہا ہے کہ "امریکہ ترقی پذیر ممالک کو 'ماحولیاتی تبدیلیوں' کا کوئی 'ہرجانہ' ادا نہیں کرے گا"۔

کیری نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منعقدہ افریقہ ماحولیاتی سربراہی اجلاس کے دوران پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ"امریکہ کسی بھی شرط پر  ہرجانے کے ادائیگی قبول نہیں کرتا"۔

روزنامہ دی ڈیلی نیشن  کے مطابق کیری نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں سرفہرست ملک امریکہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں  کے خلاف جنگ  میں اینٹی میکانزم کی حمایت کی ہے لیکن اسے تعزیراتی میکانزم کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس میکانزم کے ذمہ دار ممالک ماحولیاتی بحران کے شکار ممالک  کی مدد کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ علاوہ ازیں امریکہ کی حکومت نے تاحال کاربن کے پھیلاو میں ہرجانے کی قیمتوں کا کوئی تعین نہیں کیا ہے۔

افریقہ ماحولیاتی سربراہی اجلاس کا آج آخری دن ہے اور اس آخری دن کی نشست میں سبز ترقی اور ماحولیات کے ساتھ مالی تعاون جیسے موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

عالمی موسمیاتی تنظیم کے مطابق برّاعظم افریقہ گرین گیس کے عالمی پھیلاو کے محض ایک قلیل حصے کا ذمہ دار ہے لیکن اس پھیلاو سے بے حساب نقصان اٹھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پسماندہ ممالک نے،  گذشتہ سال مصر میں منعقدہ 27 ویں اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی کانفرنس COP27 میں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث انہیں پہنچنے والے نقصان پر ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں