ایکو واس کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں، نائجر وزیر اعظم

فرانسیسی فوجیوں کے تیزی سے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت جاری ہے

2033080
ایکو واس کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں، نائجر وزیر اعظم

نائجر میں عبوری حکومت کے وزیر اعظم لامین زین نے کہا کہ وہ چند دنوں میں اکنامک کمیونٹی آف ویسٹ افریقن سٹیٹسECOWAS) کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔

وزیر اعظم زین نے دارالحکومت نیامی میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔

ایکو واس  کی نائجر میں   ممکنہ مداخلت کے حوالے سے زین نے کہا کہ ہمارے اس تنظیم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔مجھے امید ہے کہ  چند  روز کے اندرہم کسی معاہدے تک پہنچ جائینگے۔

زین نے بتایا  کہ اس کے بر عکس کسی بھی لمحے  حملہ ہو سکنے  کے پیش نظر ہم نے تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نائجر میں تعینات فرانسیسی فوجی ملک میں "غیر قانونی پوزیشن" میں ہیں، زین نے یاد دلایا کہ نائجر میں فوجی انتظامیہ نے پہلے ہی ان معاہدوں کو ختم کر دیا ہے جو ملک میں فرانسیسی فوجیوں کی موجودگی کی اجازت دیتے تھے۔

وزیر اعظم زینے نے کہا کہ فرانسیسی فوجیوں کے تیزی سے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے بات چیت جاری ہے اور کہا کہ " اگر ممکن ہوا تو ہماری دلچسپی ایک ایسے ملک (فرانس) کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ہے جس کے ساتھ ہمارے روابط ہیں  ۔"

نیامی میں فرانسیسی سفیر سلوین ایٹے کی صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جنہوں نے "شخصیات کو نان گریٹا" قرار دیے جانے کے باوجود ملک نہیں چھوڑا، زینے نے کہا کہ ایٹے نے بطور سفارت کار مناسب برتاؤ نہیں کیا۔

زین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سفیر ایٹے کو جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں