نائجیریا، تاوان کے لیے اغوا کردہ 16 افراد پولیس آپریشن کے ذریعے بازیاب

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ریاست کے کرمی گاؤں میں مسلح گروہ  کے خلاف آپریشن کیا

2032670
نائجیریا، تاوان کے لیے اغوا کردہ 16 افراد پولیس  آپریشن کے ذریعے بازیاب

نائیجیریا کی ریاست باوچی میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے 16 افراد کو پولیس کے زیر اہتمام آپریشن میں بازیاب کرالیا گیا۔

باوچی ریاستی پولیس کے ترجمان احمد محمد وکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ریاست کے کرمی گاؤں میں مسلح گروہ  کے خلاف آپریشن کیا۔

وکیل نے بتایا کہ آپریشن کے دوران زمفارا ریاست میں تاوان کے لیے اغوا کیے گئے 16 افراد کو بازیاب کرایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بازیاب کیے گئے  بعض افرادزخمی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جنہیں  علاج  معالجے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

نائیجیریا میں اغوا کے لیے سزائے موت کے باوجود اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔



متعللقہ خبریں