اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا روس کے نام خط

نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت میں اپنے بیان میں گوٹیرس نے کہا ہے  کہ بلیک سی گرین انیشیٹو نے خوراک کی منڈیوں اور غذائی تحفظ میں بہت اہم شراکت کی ہے، اور مزہد کہا ہے کہ اس  اقدام کی تجدید ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے

2031760
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا روس کے نام خط

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے  کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ اسود کے اناج راہداری معاہدے کی تجدید کے لیے ٹھوس اقدامات کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو ایک خط روانہ کیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت میں اپنے بیان میں گوٹیرس نے کہا ہے  کہ بلیک سی گرین انیشیٹو نے خوراک کی منڈیوں اور غذائی تحفظ میں بہت اہم شراکت کی ہے، اور مزہد کہا ہے کہ اس  اقدام کی تجدید ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

گوٹیرس نے کہا کہ  انہوں نے اس اقدام کے حوالے سے روس کی شکایات اور مطالبات پر بھی غور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے روسی وزیر خارجہ لاوروف کو ایک خط  روانہ کیا ہے جس میں بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کی تجدید کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ڈیل کو مستحکم ہونے کی ضرورت ہے۔ ہم ایسا اقدام نہیں چاہتے جو بحران کی طرف بڑھے اور مستقل طور پر معطل ہو جائے۔ ہم ایسے اقدام کی حمایت کرتے ہیں جو کام کرے اور مفید  ثابت ہو۔

گوٹیرس  نے کہا کہ تجاویز کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ روسی خوراک اور کھاد عالمی منڈیوں تک زیادہ مؤثر طریقے سے اور سستی قیمتوں پر پہنچیں۔

گوٹیرس نے کہا کہ ہمہ تن  کوششوں سے مثبت نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے جو مختلف   کمیونٹیز میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے  بہت اہم ہے۔



متعللقہ خبریں