صدر جو بائیڈن کا فلوریڈا میں طوفان اڈیالیا سے قبل ہنگامی حالات کا اعالن

وائٹ ہاؤس سے ایک تحریری بیان میں کہا  گیا  ہےکہ بائیڈن نے "27 اگست 2023 سے ٹراپیکل طوفان اڈیلیا سے ہنگامی حالات کی وجہ سے ریاستی، قبائلی اور مقامی ردعمل کی کوششوں  میں مددگار ہون ے کے لیے وفاقی امدادی آرڈر کی منظوری دی ہے

2030355
صدر جو بائیڈن کا فلوریڈا میں طوفان اڈیالیا سے قبل ہنگامی حالات کا اعالن

امریکہ  کے صدر جو بائیڈن نے ریاست فلوریڈا میں طوفان اڈیالیا کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

وائٹ ہاؤس سے ایک تحریری بیان میں کہا  گیا  ہےکہ بائیڈن نے "27 اگست 2023 سے ٹراپیکل طوفان اڈیلیا سے ہنگامی حالات کی وجہ سے ریاستی، قبائلی اور مقامی ردعمل کی کوششوں  میں مددگار ہون ے کے لیے وفاقی امدادی آرڈر کی منظوری دی ہے۔

صدر کے فیصلے کی رو سے  محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) کو اختیار دیا گیا ہے کہ  وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی تمام کوششوں کو مربوط کرے اور مقامی باشندوں کو پیدا ہونے والی مصیبت اور ہنگامی صورت حال کو کم کرنے کے لیے ضروری مدد فراہم کرے۔

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس، جو امریکہ میں 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ہیں، نے طوفان کی وجہ سے اپنی انتخابی مہم معطل کرتے ہوئے امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے پانے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ریاست میں آنے والی تباہی  سے بچنے اور  اس طوفان سے نبٹنے کے لیے  انتخابی مہم کو روک دیا ہے۔

طوفان اڈیالیا بدھ 30 اگست کو صبح سویرے فلوریڈا کے ساحل تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں