فلپائن: ساولا سمندری طوفان، شدید بارشیں اور سیلاب

طوفان 190 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تائیوان اور چین کی طرف بڑھا رہا ہے۔ طوفان کی شدت میں مزید اضافے کا خطرہ ہے: فلپائن محکمہ موسمیات

2029963
فلپائن: ساولا سمندری طوفان، شدید بارشیں اور سیلاب

فلپائن کے شمال میں ساولا سمندری طوفان شدید بارشوں کا سبب بن رہا ہے۔

فلپائن محکمہ آفات کے جاری کردہ بیان کے مطابق  ساولا سمندری طوفان کی وجہ سے ملک کے شمال میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے 2 ہزار 300 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ خاص طور پر طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں آئے علاقوں میں  شدید سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ  کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

فلپائن محکمہ موسمیات کے مطابق ساولا طوفان کی شدت 190 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں جزائر کے درمیان فیری بوٹ اور کارگو بحری جہازوں کی آمد و رفت ممنوع کر دی گئی ہے۔

بیان کے مطابق سمندری طوفان تائیوان اور چین کے جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی شدت میں مزید اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں