آسٹریلیا: دوران مشق امریکی ہیلی کاپٹر گر گیا،3 فوجی زخمی

آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی ڈی  کے مطابق، حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اوسپرے ورٹیکل ٹیک آف  ہیلی کاپٹر میں امریکی دفاعی اہلکار سوار تھے جبکہ  اس وقت ہیلی کاپٹر میں 20 افراد سوار تھے۔

2029607
آسٹریلیا: دوران مشق امریکی ہیلی کاپٹر گر گیا،3 فوجی زخمی

 آسٹریلیا کے امور دفاع کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری مشترکہ جنگی مشقوں میں شریک ایک امریکی  ہیلی کاپٹر ایک دور افتادہ جزیرے پر گر کر تباہ ہو گیا۔

 آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی ڈی  کے مطابق، حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اوسپرے ورٹیکل ٹیک آف  ہیلی کاپٹر میں امریکی دفاعی اہلکار سوار تھے جبکہ  اس وقت  ہیلی کاپٹر میں 20 افراد سوار تھے۔

کیئر فلائٹ ریسکیو سروس نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے   تین مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر دو کی حالت بہتر ہے۔

 دوسری جانب  امریکی  امور دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نازک ابتدائی مرحلے میں ہماری توجہ حادثے سے نمٹنے اور اس میں سوار افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔‘

شمالی آسٹریلیا حالیہ برسوں میں امریکی فوج کے لیے ایک اہم میدان بن گیا ہے کیونکہ دونوں اتحادی مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں چین کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں