بریکس اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، 6 ممالک کو رکنیت کی دعوت

یکم جنوری 2024 سے ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ایران، مصر اور سعودی عرب کی شرکت سے بریکس کے رکن ممالک کی تعداد 11 ہو جائے گی

2029042
بریکس اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، 6 ممالک کو رکنیت کی دعوت

جنوبی افریقہ کی میزبانی میں 22 تا 24 اگست کو جوہانزبرگ میں منعقدہ  15 واں بریکس سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل بریکس گروپ کا اجلاس گروپ میں نئے اراکین کی قبولیت کے فیصلے کے حوالے سے ایک تاریخی اجلاس تھا۔

کثیر تعداد میں عالمی سربراہان کے شرکت سے منعقدہ اجلاس  میں دنیا بھر سے 70 کے قریب ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔اس حوالے سےیہ  ایک تاریخی اجلاس تھا۔

کثیر القطبی عالمی نظام کے حامی ممالک کا گروپ 'بریکس' مغربی محور والے موجودہ نظام کے مقابل ایشیاء، افریقہ اور لاطینی امریکہ  کے ممالک کے لئے ایک جاذب متبادل بن گیا ہے۔

اس وقت تک 22 ممالک نے بریکس کی رکنیت کے لئے سرکاری سطح پر درخواستیں دی ہیں اور اتنی ہی بڑی تعداد میں ممالک غیر سرکاری سطح پر بریکس میں شمولیت کے ساتھ دلچسپی لے رہے ہیں۔

جوہانز برگ کے حالیہ اجلاس کے پہلے 2 دن میں بریکس ممالک کے سربراہان نے موجود درخواستوں  اور رکنیت کی شرائط  پر بات چیت کی اور ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ایران، مصر اور سعودی عرب  پر مشتمل 6 ممالک کو رکنیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یکم جنوری 2024 سے نئے ارکین کی شرکت کے بعد بریکس کے رکن ممالک کی تعداد 11 ہو جائے گی۔

توقع ہے کہ 2030 تک عالمی اقتصادیات کا نصف سے زائد بریکس کے ہاتھ میں ہو گا۔



متعللقہ خبریں