برکینا فاسو اور مالی نائجر کا سرکاری طور پر دفاع کرنے کے مجاز

مالی کے وزیر خارجہ عبدولے دیوپ اور برکینا فاسو کی وزیر خارجہ اولیویا روامبا نے کل نیامی کا دورہ کرتے ہوئے قومی کونسل برائے تحفظ وطن  نامی عبوری حکومت کے رہنما جنرل عبد الرحمٰن چھیانی سے ملاقات کی تھی

2029047
برکینا فاسو اور مالی نائجر کا سرکاری طور پر دفاع کرنے کے مجاز

نائیجر نے برکینا فاسو اور مالی کو مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری کی ممکنہ فوجی مداخلت کے خلاف اپنی سرحدوں میں داخل ہونے کی اجازت  دے دی ہے۔

نائیجر کی وزارت خارجہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمرو ابراہیم سیدی کی طرف سے سرکاری ٹیلی ویژن پر پڑھے گئے اعلامیہ میں  اس بات کا ظہار کیا گیا ہے کہ ،  ہم  برکینا فاسو اور مالی   کے مشکور و ممنون ہیں  جنہوں  نے   اس ملک  کی سیکیورٹی فورسسز پر حملے کی صورت میں  اس کی سرزمین میں مداخلت کا اختیار دینے والے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

مالی کے وزیر خارجہ عبدولے دیوپ اور برکینا فاسو کی وزیر خارجہ اولیویا روامبا نے کل نیامی کا دورہ کرتے ہوئے قومی کونسل برائے تحفظ وطن  نامی عبوری حکومت کے رہنما جنرل عبد الرحمٰن چھیانی سے ملاقات کی تھی۔

فوجی انتظامیہ  کے  ما تحت ہونے والے برکینا فاسو اور مالی نے اس سے قبل  ایک مشترکہ بیان میں کہا  تھاکہ وہ  ایکو واس کی جانب سے نائیجر میں فوجی بغاوت کی ڈگر کو  کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کردہ کسی عسکری آپریشن میں نائجر کے  شانہ بشانہ ہوں گے۔

دونوں ممالک نے فوجی مداخلت کی صورت میں ’’سپر ٹوکانو‘‘ قسم کے جنگی طیارے نائجر بھیجے تھے۔

دوسری طرف، نائیجیریا کے صدر اور ایکو واس کی موجودہ صدارت  کرنے والے بولا احمد تینوبو نے نائیجیریا میں مسلم مذہبی رہنماؤں کے ایک وفد کو دوبارہ بات چیت کے لیے نائجر بھیجا ہے۔

ECOWAS نے نائجر میں سیاسی بحران کے حل کے لیے 19 اگست کو ایک ثالثی وفد نائجر کے دارالحکومت نیامی بھیجا تھا۔



متعللقہ خبریں