امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا کیمپ ڈیوڈ میں سربراہی اجلاس

حال ہی میں بحیرہ جنوبی چین میں غیر قانونی سمندروں کے بارے میں چین کے خطرناک اور حملہ آور موقف کی شدید مذمت

2026670
امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کا کیمپ ڈیوڈ میں سربراہی اجلاس

متحدہ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ انہوں نے سیکورٹی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن، جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول اور جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو نے میری لینڈ کے کیمپ ڈیوڈ میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں ملاقات کی۔

سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں، رہنماؤں نے زور دیا کہ وہ سیکورٹی شراکت داری کو گہرا کرنے کے علاوہ، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں "مضبوط تعاون کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے رہیں گے"۔

بیان میں سہ فریقی سیکورٹی تعاون کا مقصد "خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینا اور ترقی دینا" کے طور پر بیان کیا گیا، جبکہ کہا گیا کہ بحرالکاہل کے خطے میں سلامتی کا بحران یا خطرہ ہونے کی صورت میں  فریقین کے درمیان رابطے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سہ فریقی مواصلاتی طریقہ کار کو تیار کرنے پر اتفاق کیا گیاہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے درمیان ہند-بحرالکاہل کے نقطہ نظر کو مربوط کرنے اور مشترکہ کارروائی کے لیے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے، "سہ فریقی ہند-بحرالکاہل ڈائیلاگ" کے نام سے ایک اور طریقہ کار شروع کیا جائے گا اور سالانہ مذاکرات کیے جائیں گے۔

امریکہ کی میزبانی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات، جنوبی بحیرہ چین پر عوامی جمہوریہ چین کے دعوؤں اور یوکرین کے خلاف روس کی جنگ پر عدم اطمینان کا کھل کر اظہار کیا گیا۔

مشترکہ بیان میں چین کے حوالے سے کہا  گیا ہے کہ " حال ہی میں بحیرہ جنوبی چین میں غیر قانونی سمندروں کے بارے میں چین کے خطرناک اور حملہ آور موقف کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔"

تینوں رہنماؤں نے تائیوان کے بارے میں اپنے بنیادی موقف میں کوئی تبدیلی نہ کرنے اور چین اور تائیوان کے درمیان مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔

بیان میں، تینوں ممالک نے شمالی کوریا کو مکمل طور پر جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ پیانگ یانگ انتظامیہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل آزمائشوں کی "بے مثال تعداد" کی "سخت مذمت" کرتے ہیں۔

سہہ فریقی اجلاس میں یوکرین کی  حمایت کے معاملے میں  مل کر کاروائیاں کرنے کا مندرجہ ذیل الفاظ کے ساتھ اظہار کیا گیا۔

"ہم یوکرین کی حمایت میں متحد ہیں۔ ہم روس کی بین الاقوامی نظام کی بنیاد کو ہلا کر رکھ  دینے والی جارحیت کی اور وحشیانہ جنگ کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔ہم  روس، اور روسی توانائی پر انحصار میں کمی میں تیزی لانے  کے لیے پرعزم ہیں۔"



متعللقہ خبریں