نائجر کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں:پینٹاگون

پینٹاگون نے کہا ہے کہ  نائیجر امریکہ کا ایک اتحادی ملک ہے جہاں ہم نے  کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جسے  فوجی مداخلت کے ذریعے ختم  کرنے کے حق میں نہیں ہیں

2025785
نائجر کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں:پینٹاگون

 امریکی امور دفاع پینٹاگون کی نائب ترجمان صابرینہ سنگھ نے کہا ہے کہ  نائیجر امریکہ کا ایک اتحادی ملک ہے جہاں ہم نے  کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جسے  فوجی مداخلت کے ذریعے ختم  کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

 نائب ترجمان نے  ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نائجر کی صورتحال پر ہم غور کر رہے ہیں ،امریکی امور خارجہ،پینٹاگون اور دیگر اعلی حکام اس بحران کے پر امن تصفیئے کےلیے  بھی کوشاں ہیں، نائجر خطے میں ہمارا اہم اتحادی ملک ہے  لہذا امریکہ اس  مسئلے کا پر امن حل چاہتا ہے۔

 صابرینہ سنگھ نے مزید کہا کہ  خطے میں امریکی مفادات اور  کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری  پائی جاتی ہے جن کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 دوسری جانب امریکی امور خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے  بتایا کہ نائجر کے لیے نامزد نئی سفیر کیتھلین فیٹزگیبن جلد ہی  روانہ ہونگی  لیکن  یہ اقدام ہمارے موقف میں کسی تبدیلی کا عندیہ نہیں ہے ۔

 یاد  رہے کہ  نائجر میں صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ فوج نے  گزشتہ ماہ الٹتےہوئے   اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔

صدر بازوم  اس وقت اپنی رہائش گاہ پرنظر بند ہیں جنہیں صرف بذریعہ ٹیلیفون  ہی رابطے کی اجازت ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں