میانمار ۔ یشم  کان میں ہونے والے مٹی کے تودے کے تودے گرنے سے 30 سے ​​زائد کان کن لقمہ اجل

کان میں کام کرنے والے 30 سے ​​زائد کان کن مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں جھیل میں  بہہ گئے

2024307
میانمار ۔ یشم  کان میں ہونے والے مٹی کے تودے کے تودے گرنے سے 30 سے ​​زائد کان کن لقمہ اجل

بتایا گیا ہے کہ میانمار کے شمال میں یشم  کان میں ہونے والے مٹی کے تودے کے تودے گرنے سے 30 سے ​​زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔

میانمار کی کاچن ریاست کے علاقے ہپاکانت میں ، جس میں دنیا کے سب سے بڑے یشم (قیمتی پھتر)وسائل موجود ہیں، کان  میں لینڈ سلائیڈنگ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے رونما ہوئی۔

سرچ اینڈ ریسکیو افسر نے، جو حفاظتی وجوہات کی بنا پر اپنا نام ظاہر نہیں کیا، بتایا  ہےکہ کان میں کام کرنے والے 30 سے ​​زائد کان کن مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں جھیل میں  بہہ گئے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ لاپتہ کان کنوں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، اہلکار نے بتایا کہ 8 زخمیوں کو اسپتال  میں زیر علاج لے لیا  گیا ہے۔

اس دوران یہ دعویٰ کیا گیا کہ جس کان میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی وہ غیر قانونی طور پر کام کر رہی تھی۔

میانمار، جہاں ہر سال کانوں میں حادثات کی وجہ سے بہت سے لوگ مر جاتے ہیں، عالم یشم کی پیداوار کا تقریباً 90 فیصد پورا کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں