چاڈ میں مہاجرین کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

کونڈے نے  پہلی بار  دورہ کردہ چاڈ کے دارالحکومت انجمنیہ میں ملک کی انسانی صورت حال پر ایک پریس کانفرنس کی

2023255
چاڈ میں مہاجرین کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے علاقائی دفتر برائے مغربی وسطی افریقہ کے ڈائریکٹر عبدالرؤف گنون کونڈے نے کہا کہ چاڈ میں مہاجرین کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

کونڈے نے  پہلی بار  دورہ کردہ چاڈ کے دارالحکومت انجمنیہ میں ملک کی انسانی صورت حال پر ایک پریس کانفرنس کی۔

دنیا بھر میں امداد میں طلب اور رسد کے عدم توازن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، کونڈے نے زور دیا کہ یہ صورتحال ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کی اس کی صلاحیت کو سختی سے محدود کرتی ہے۔

کونڈے نے اس بات پر زور دیا کہ پناہ گزینوں کا سب سے بڑا مسئلہ رہائش اور خوراک ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ پناہ گزینوں کا بحران ابھی ختم نہیں ہوا، کونڈے نے کہا، "یہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ اس لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔"

"اب تک، ہم3 لاکھ 58 ہزارنئے پناہ گزینوں کے حوالے سے امور سر نجام دیے ہیں اور سب کچھ ظاہر کرتا ہے کہ یہ مستقل قریب میں بھی اسی ڈگر پر چلتا رہے گا۔ جبکہ UNHCR کی طرف سے ہمارے لیے مختص کردہ  رقم 388 ملین ڈالر ہے، ہم اس رقم کا صرف 26 فیصد  ہی وصول کر سکیں ہیں۔"

ڈائریکٹر کونڈے نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی جلد ہی ایک بڑے وفد کے ساتھ چاڈ کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں