نائجر کے پیرس  میں  سفیر کے صاحبزادے کو عبوری حکومت تسلیم نہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سفیر کین کے صاحبزادےجو    نائجر پوسٹل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ہیں   کو بدعنوانی اور عوامی فنڈز کے غبن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے

2022795
نائجر کے پیرس  میں  سفیر کے صاحبزادے کو عبوری حکومت تسلیم نہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا

نائجر کے پیرس  میں  سفیر اچاٹو بولاما کین کےصاحبزادے  جنہوں نے   نائیجر میں باغی  انتظامیہ کو تسلیم  نہ کرنے کا اعلان کیا تھا کو  فوجی  جنتا نے گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سفیر کین کے صاحبزادےجو    نائجر پوسٹل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ہیں   کو بدعنوانی اور عوامی فنڈز کے غبن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

نیشنل کونسل فار دی پروٹیکشن آف دی ہوم لینڈ (CNSP) نے 3 اگست کو اعلان کیا کہ ابوجا، پیرس، لوم اور واشنگٹن میں نائجر کے سفیروں کو برخاست کر دیا گیا ہے۔

اس کے بعد، پیرس کے سفیر کین نے اعلان کیا کہ وہ جنتا کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اور اعلان کیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں گے۔

نائجر میں، صدر محمد بازوم کو صدارتی گارڈ رجمنٹ کےادستوں نے 26 جولائی کو حراست میں لے لیا، اور اسی شام فوج نے اقتدار پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا ۔

صدارتی گارڈ رجمنٹ کے کمانڈر جنرل عبدالرحمٰن ٹچیانی نے 28 جولائی کو نیشنل کونسل فار دی پروٹیکشن آف دی ہوم لینڈ (CNSP) جنتا کی قیادت سنبھالی اور عبوری حکومت کے سربراہ بن گئے۔



متعللقہ خبریں