ایکوواس نے نائجر پر قابض فوجی جنتا کے مالی اثاثے منجمد کر دیئے

مغربی افریقی  ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکوواس نے  نائیجر میں فوجی بغاوت کے مجوب فوجی جنتے اور ان سے وابستہ شخصیات پر مالی پابندیاں لگا دی ہیں

2022227
ایکوواس نے نائجر پر قابض فوجی جنتا کے مالی اثاثے منجمد کر دیئے

مغربی افریقی  ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکوواس نے  نائیجر میں فوجی بغاوت کے  موجب فوجی جنتا اور ان سے وابستہ شخصیات پر مالی پابندیاں لگا دی ہیں۔

نائیجیریا کے صدر اور ایکوواس  کے  سربراہ بولا احمد تینوبو    کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ و تعلقات عامہ اجوری گیلالے نے اس حوالے سے  بتایا کہ تیونبو نے نائیجیریا کے مرکزی بینک  سے نائجر میں فوجی  جنتا اور اس کے حامیوں  پر مالی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 تینوبو نے سات روزہ الٹی میٹم کی میعاد پوری ہونے کے بعد  ایکوواس  کی جانب سے نائیجر میں فوجی جنتا پر مالی پابندیوں سے متعلق  بھی اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایکوواس نے  نائیجر کے فوجی جنتا  کو معزول صدر محمد بازوم کی رہائی اور عہدے پر واپسی کے لیے سات روزہ مہلت دی تھی جو کہ  چھ اگست کو پوری ہو گئی تھی ۔

 دریں اثنا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مالی اور برکینا فاسو  نے کہا ہے کہ وہ ایکوواس  سے نائیجر میں ممکنہ فوجی مداخلت سے متعلق  ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کا مطالبہ کرے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں