ایتھوپیا میں جھڑپیں جاری

ملک کے امہارا علاقے میں فوج اور امہارا ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد انٹرنیٹ سروس  روک دیے جانے کی  اطلاع ملی ہے

2020217
ایتھوپیا میں  جھڑپیں جاری

شمالی ایتھوپیا میں پہلے تیگرائے باغیوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والی ملیشیا طے پانے والے معاہدے کے بعد غیر مسلح ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

ملک کے امہارا علاقے میں فوج اور امہارا ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد انٹرنیٹ سروس  روک دیے جانے کی  اطلاع ملی ہے۔

خبروں کے مطابق   علاقے میں عام شہری لڑائی کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں  اور زخمی ہونے والے   شہریوں کو  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نومبر 2022 میں Tigray People's Liberation Front (TPLF) کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد، وفاقی حکومت نے خطے کی تمام مسلح تنظیموں کو غیر مسلح کرنا شروع کر دیا۔

وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور "فانو" کہلانے والی ملیشیا نے فوج سے  تصادم شروع کر دیا ہے۔

ملیشیا نے TPLF کے خلاف لڑائی میں فوج کا ساتھ دیاتھا۔

دوسری جانب سوڈان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملک کے جنوب مشرق میں ایتھوپیا کے ساتھ  ملنے والی گالابت  سرحدی چوکی  کو بند کردیا ہے۔ایتھوپیا میں جھڑپیں جاری



متعللقہ خبریں