سویڈن میں اریٹیرین ثقافتی میلے میں تشدد کے واقعے میں 52 افراد زخمی

سویڈش اخبار ایکسپریسن کے مطابق مشرقی افریقی ملک اریٹیریا کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے فیسٹیول کے علاقے میں اسٹینڈز اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ واقعات کے دوران کم از کم 52 افراد زخمی  ہوگئے ہیں

2020086
سویڈن میں اریٹیرین ثقافتی میلے میں تشدد کے واقعے میں  52 افراد زخمی

سویڈن میں اریٹیرین ثقافتی میلے میں اریٹیرین مخالفین کے حملے کے نتیجے میں 52 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

سویڈش اخبار ایکسپریسن کے مطابق مشرقی افریقی ملک اریٹیریا کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے فیسٹیول کے علاقے میں اسٹینڈز اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ واقعات کے دوران کم از کم 52 افراد زخمی  ہوگئے ہیں۔

وزیر انصاف گونر سٹرومر نے کہا ہے کہ اگر آپ تشدد سے بچنے کے لیے یا عبوری عرصے کے لیے  سویڈن آئَ ہیں  تو آپ کو یہاں پر تشدد  سے گریز کرنے کی ضرورت ہے۔ سویڈن کے لیے اس طرح دوسرے ممالک کے درمیان تنازعات میں گھسیٹا جانا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

اس واقعے میں  ملوث 100 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

یہ فیسٹویل  جس میں سویڈن میں رہنے والے ہزاروں اریٹیرین باشندے شرکت کرتے ہیں، 1990 کی دہائی سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں