صدر بازوم کی عہدے پر واپسی کے لیے باغیوں کو 1 ہفتے کی مہلت دیتے ہیں:ایکواس

مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکو واس نے نائیجر میں قابض فوجی جتھے کو صدر محمد بازوم کی رہائی اور عہدے پر واپسی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے

2018101
صدر بازوم  کی عہدے پر واپسی کے لیے باغیوں کو 1 ہفتے کی مہلت دیتے ہیں:ایکواس

مغربی افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم ایکو واس نے نائیجر میں قابض فوجی جتھے کو صدر محمد بازوم کی رہائی اور عہدے پر واپسی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں نائیجر کی صورتحال سے متعلق ایکواس کا اجلاس ختم ہو گیا۔

ایکو واس  کمیشن کے صدر عمر تورائے نے  پریس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ رکن ممالک  نے نائیجر کے لیے اپنی  فضائی و بری حدود بند کر دی ہیں، جبکہ اس کےمغربی افریقی ممالک کے مرکزی بینک میں موجود  تمام کھاتے اور مالی اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

 تورائے نے  بتایا کہ  ہم محمد بازوم کو  نائیجر کا صدر قبول کرتے ہوئے فوجی جنتا کی حکومت کو مسترد کرتے  ہوئے اسے  صدر بازوم کی رہائی اور عہدے کی واپسی کے لیے ایک ہفتے کی  مہلت دیتے ہی، اگر ایسا نہ ہوا تو ایکوواس فوجی مداخلت  سمیت  دیگر امکانات پر غور کرے گی ۔

 دریں اثنا ، نائیجر کے قابض فوجی جنتا سے مصالحت کےلیے چاڈ کے صدر محمد ادریس دیبی کو ذمے داری سونپی ہے ۔

یاد رہے کہ چھبیس جولائی کو قومی کونسل برائے  قومی تحفظ نامی فوجی جنتا  کے لیڈر جنرل عمر تاکیانی  نے نگراں حکومت کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا تھا

 

 

 



متعللقہ خبریں